ابنا: قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق التحرير اسکوائر پر دھرنا دينے والوں نے ملک کے عوام سے اپيل کي ہے کہ پرچم انقلاب کے سائے ميں متحد ہوجائيں اور انفرادي نعروں کے بجائے اجتماعي تحريک چلائيں اور انقلاب کے اہداف کي تکميل کے لئے جدوجہد کريں - مصر کے عوام کو سماجي انصاف کے نعروں کےساتھ سڑکوں پر مظاہرے کرنے کي دعوت بھي دي گئ ہے - اسي کے ساتھ رپورٹ ہے کہ قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر لمبے عرصے تک دھرنے کي تياری ہورہي ہے -
وہاں لوگوں نے خيمے نصب کرلئے ہيں اور خيموں ميں بجلي کے پنکھے اور ٹيليويژن وغيرہ پہنچاديئے ہيں اور طبي مراکز بھي قائم کرديئے گئے ہيں..............
/169